امریکہ میں 60 ہزار ہلاکتیں، 10 لاکھ متاثرین
عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 32 لاکھ کے لگ بھگ ہے جبکہ اموات دو لاکھ 15 ہزار سے زائد ہیں۔
امریکہ میں دنیا کی سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جہاں مرنے والے اب 60 ہزار سے زائد ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔
نیویارک سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جس کے بعد کیلیفورنیا دوسرے نمبر پر ہے۔
مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے جبکہ نیویارک شہر میں ایک یہودی ربی کے جنازے میں شرکت کے لیے اکھٹے ہونے والے ہزاروں افراد کو پولیس نے منتشر کیا ہے۔

