امریکہ میں دوا آ گئی، لاک ڈاؤن نرم
Reading Time: < 1 minuteامریکہ کی وفاقی اتھارٹی نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا ریمڈیسی ور کی منظوری دے دی ہے اور یہ ہنگامی حالت میں استعمال کی جا سکے گی۔
حکام کے مطابق اس دوا کے اب تک کے تجرباتی نتائج امید افزا ہیں جس کے بعد دیگر مریضوں کے استعمال کے لیے منظور کیا گیا ہے۔
امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس کے 11 لاکھ مریض ہیں جن میں سے 50 ہزار سے زائد کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ مختلف ریاستوں میں 65 ہزار اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں اور اب کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے۔
دوسری جانب چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے اور یورپین کمیشن کی صدر اُرزُولا فان ڈیئر لاین نے بھی اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی انکوائری پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔
Array