پاکستان24 عالمی خبریں

دو لاکھ 43 ہزار ہلاک، ویکسین کا انتظار

مئی 3, 2020 < 1 min

دو لاکھ 43 ہزار ہلاک، ویکسین کا انتظار

Reading Time: < 1 minute

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برطانیہ وائرس سے ہلاکتوں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں 28 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں 66 ہزار اور اٹلی میں 30 ہزار کے لگ بھگ لوگ مرے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ نے سوئٹزرلینڈ کی دوا ساز کمپنی روش کو وائرس کے لیے اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کی کٹ بنانے کی ہنگامی منظوری دے دی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روش نے ماضی میں کہا تھا وہ کٹ مئی کے آغاز تک متعارف کروائے اور جون کے مہینے میں کروڑوں کٹس کی تیاری شروع کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ پتا چلایا جا سکے کہ آپ پر کبھی کورونا حملہ آور ہوا یا نہیں، خواہ آپ میں بیماری کی علامات ظاہر نہ بھی ہوئی ہوں۔

اس تحقیق سے طبی ماہرین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس بیماری کا کامیابی سے مقابلہ کرنے والوں کے خون میں کیا ایسی چیز ہے جو انہیں وائرس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ پہلے ہی کورونا سے زیادہ متاثر افراد کے لیے دوا ریمیڈیسیور کے استعمال کی ہنگامی منظوری دی چکی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے