پاکستان24 عالمی خبریں

نیوزی لینڈ میں کورونا کا آخری مریض بھی صحت یاب

مئی 28, 2020 < 1 min

نیوزی لینڈ میں کورونا کا آخری مریض بھی صحت یاب

Reading Time: < 1 minute

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے آخری مریض کو بھی صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نیوزی لینڈ اب دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جو وائرس کا شکار ہونے کے بعد عالمی وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہو گیا۔

نیوزی لینڈ میں وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے 22 کی موت واقع ہو گئی تھی جبکہ دیگر مریض مکمل صحت یاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے وائرس سامنے آنے کے بعد ایک ماہ سخت لاک ڈاؤن کیا تھا۔ ملک کی آبادی پچاس سے زائد ہے جبکہ صحت کا نظام معیاری ہے۔

دنیا میں اب تک عالمی وبا سے تین لاکھ 56 ہزار ہزار اموات ہوئی ہیں جبکہ 57 لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 23 لاکھ 50 ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے