مسجد نبوی کے دروازے دو ماہ بعد کھل گئے
Reading Time: < 1 minuteسعودی عرب کے شہر مدینہ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجد نبوی عام لوگوں کے لئے کھولنے کا مرحلہ وار افتتاح بروز اتوار 8 شوال 1441 سے شروع کیا گیا ہے۔
واضح رھے کہ مسجد نبوی پوری طرح سے عوام کے لئے نہیں کھولی جائے گی بلکہ اسے مراحلہ وار کھولا جائے گا۔
مسجد نبوی میں کل گنجائش کے 40 فی صد تک لوگوں کی آمد و داخلے کی اجازت ھوگی۔
ریاض الجنتہ میں داخلے پر پابندی ھوگی۔نمازیوں کا آپس میں فاصلہ لازمی رکھنا ھوگا۔ ماسک پہننا لازمی ھوگا۔ زم زم پانی میسر نہیں ھو گا۔ قرآن پاک بھی میسر نہیں ھوں گے۔دوسرے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل ھوگا۔
Array