عالمی خبریں

ٹرمپ کی کورونا دوا غیر مؤثر: سائنسدان

جون 4, 2020

ٹرمپ کی کورونا دوا غیر مؤثر: سائنسدان

امریکہ میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ہائیڈروآکسی کلوروکوئن دوا کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے زیادہ مفید نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈسنلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ وائرس سے بچنے کے لیے روزانہ کلوروکوئن کی ایک گولی کھاتے ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ملیریا کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کورونا میں بھی مؤثر ہے تاہم امریکہ اور کینیڈا میں 821 افراد پر کیے گئے تجربے کے بعد یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس دوا نے زیادہ بہتر نتائج نہیں دیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے