شہباز شریف سمیت 70 اہم شخصیات کورونا سے متاثر
پاکستان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ شہباز شریف کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے چھ ہزار کے لگ بھگ نئے کیسز آئے ہیں جبکہ اس دوران 101 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر شیخ رشید، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسن اقبال اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔
پاکستان میں اب تک 70 سے زائد ارکان پارلیمان اور صوبائی اسمبلی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
قومی اسمبلی کے رکن عثمان قادری اور تحریک انصاف کے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب اور سینیٹر سائرہ جمالی کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔
سندھ کے ایک صوبائی وزیر سمیت چار ارکان صوبائی اسمبلی وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ دو ہزار 400 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

