اوسلو: مسجد پر حملہ کرنے والے کو 21 برس قید
Reading Time: < 1 minuteناروے کے دارالحکومت اوسلو کے اسلامک سینٹر پر گزشتہ برس عیدالاضحی کے دن حملہ کرنے والے نوجوان فلپ منشوس کو 21 برس قید کی سخت سزا سنائی گئی ہے۔
حملہ آور نے اپنی سوتیلی بہن کو قتل کرنے کے بعد مسجد میں داخل ہونے کے لیے فائرنگ کی تھی جس میں اس کو ناکامی ہوئی اور ایک پاکستانی بزرگ نے بروقت فلپ کو زمین پر گرا لیا تھا۔
ناروے کی حکومت کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے فلپ کو سخت سزا دینے کے لیے کہا تھا کیونکہ حملہ آور نے اپنا جرم قبول کیا تھا اور زیادہ افراد کو قتل نہ کر سکنے پر افسوس کیا تھا۔
حملہ آور جرمنی کے فاشسٹ نازیوں سے متاثر تھا اور اس نے عدالت میں ہٹلر کے پیروکاروں کا نازی سلیوٹ بھی کیا تھا۔
Array