اوسلو: مسجد پر حملہ کرنے والے کو 21 برس قید
ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے اسلامک سینٹر پر گزشتہ برس عیدالاضحی کے دن حملہ کرنے والے نوجوان فلپ منشوس کو 21 برس قید کی سخت سزا سنائی گئی ہے۔
حملہ آور نے اپنی سوتیلی بہن کو قتل کرنے کے بعد مسجد میں داخل ہونے کے لیے فائرنگ کی تھی جس میں اس کو ناکامی ہوئی اور ایک پاکستانی بزرگ نے بروقت فلپ کو زمین پر گرا لیا تھا۔
ناروے کی حکومت کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے فلپ کو سخت سزا دینے کے لیے کہا تھا کیونکہ حملہ آور نے اپنا جرم قبول کیا تھا اور زیادہ افراد کو قتل نہ کر سکنے پر افسوس کیا تھا۔
حملہ آور جرمنی کے فاشسٹ نازیوں سے متاثر تھا اور اس نے عدالت میں ہٹلر کے پیروکاروں کا نازی سلیوٹ بھی کیا تھا۔

