ویکسین کی 30 کروڑ ڈوز بننے سے قبل ہی فروخت
فرانس جرمنی، اٹلی اور نیدرلینڈ نے ایک برطانوی ادویہ ساز کمپنی کے ساتھ کورونا وائرس کی 30 کروڑ ڈوز یا خوراک کا معاہدہ کیا ہے۔
برطانوی فارماسیوٹیکل کمپنی آسٹرازینیکا کورونا کی ویکسین تیار کر رہی ہے جو ممکنہ طور رواں برس کے اواخر میں دستیاب ہوگی۔
یورپی ملکوں نے کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ ویکسین پہلے مرحلے میں یورپین یونین کو دستیاب ہو سکے۔
جرمن وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’وہ تمام یورپی ملک جو اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں انہیں یہ ویکسین ان کی آبادی کے حساب سے تقسیم کی جانی چاہیے۔‘

