متفرق خبریں

سشانت سنگھ کی خودکشی، کس نے کیا کہا؟

جون 14, 2020

سشانت سنگھ کی خودکشی، کس نے کیا کہا؟

انڈیا کی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے موت کو گلے لگا لیا ہے۔

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی تک ان کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ وہ ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔

وہ عامر خان کی فلم ’پی کے‘ میں ’سرفراز دھوکہ نہیں دے گا‘ سے مشہور ہوئے تھے۔

سشانت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں لاک ڈاؤن کے دوران اکیلے رہ رہے تھے۔ پولیس کو بتایا گیا ہے کہ 34 سالہ اداکار نے اپنے کمرے میں خود کو لٹکا کر خودکشی کی ہے۔

بالی وڈ اداکاروں اور انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اکشے کمار نے ان کی چھچھورے کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ‘اس خبر نے مجھے صدمے سے دوچار کیا ہے اور میں کچھ کہنے کے قابل نہیں۔’

شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کو سشانت کی موت سے صدمہ پہنچا ہے۔

شاہ رخ نے سشانت کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹ کیا کی لکھا کہ دونوں ایک دوسرے کو بہت چاہتے تھے۔

اداکارہ انوشکا شرما نے لکھا کہ ’سوشانت تم اتنے جلدی چلے گئے۔ بہت کم عمر اور ذہین تھے مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ ہم ایسے ماحول میں رہتے ہیں جہاں  کسی کودر پیش مسائل میں ان کی مدد بھی نہیں کی جا سکتی۔‘

اداکارہ رچا چڈھا نے لکھا کہ ‘خوشی پیسے، شہرت اور چیزوں سے نہیں ملتی۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو خود ایک عادت کی طرح اپنانا پڑتی ہے خاص طور پر ہمارے شعبے میں۔ اگر ہم دباؤ کو برداشت کر سکیں۔’

سنجے دت، فرحان اختر اور دیگر فنکاروں نے بھی سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

عامر خان اور امیتابھ بچن کی جانب سے ٹوئٹر پر تاحال اس حوالے سے کوئی پوسٹ نہیں کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے