پاکستان پاکستان24

پاکستان میں ایک دن میں 136 ہلاک

جون 17, 2020

پاکستان میں ایک دن میں 136 ہلاک

پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے تجویز کردہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید  136 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جو کہ اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

بدھ کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 136 نئی ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد دو ہزار 975  ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے پانچ ہزار 839 کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 938 ہوگئی جن میں سے 54 ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے