پاکستان24 عالمی خبریں

’کم ٹیسٹ کرو، کیسز کم ہوں گے‘

جون 21, 2020 < 1 min

’کم ٹیسٹ کرو، کیسز کم ہوں گے‘

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کم کیے جائیں تاکہ مریضوں کی تعداد کم کی جا سکے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ شعبہ صحت والوں سے کہا کہ ٹیسٹنگ کی تعداد کم کی جائے۔

’میں نے ان لوگوں سے کہا کہ ٹیسٹ کم کرو، مگر وہ کرتے ہی جا رہے ہیں، کرتے ہی جا رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ امریکی صدر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی دنوں میں مارچ کے مہینے میں بھی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہہ چکے ہیں کہ ٹیسٹ کرانا دو دھاری تلوار ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ صدر نے کم ٹیسٹ کرانے کی بات مذاق میں کہی یا وہ واقعی سنجیدہ تھے کیونکہ ان کے سپورٹرز کا بے پناہ شور تھا۔

خیال رہے کہ امریکہ دنیا میں دو کروڑ 50 لاکھ شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک امریکہ میں اب تک 21 لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے