مینگل اور مولانا کی ملاقات میں کیا اشارے؟
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں جس دن ہم اپوزیشن میں آگئے تو اپوزیشن کو صحیح اپوزیشن کرکے چلائیں گے۔
اسلام آباد میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کو سیاسی مبصرین اہم قرار دے رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مقتدر قوتیں مایوس ہو چکی ہیں۔
ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بی این پی مینگل کا فیصلہ پی ٹی آئی کی دیگر اتحادی جماعتوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔ حکومت کی دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اب بے باک انداز مىں بات کرنا چاہیے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بی این پی مینگل کے سربراہ سر دار اختر مینگل کی ملاقات موجودہ سیاسی و کوروناصورتحال، بلوچستان کے معاملات سمیت اہم امور بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہاکہ بات چیت چل رہی ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں، جس دن ہم اپوزیشن میں آگئے تو اپوزیشن کو صحیح اپوزیشن کرکے چلائیں گے۔
مولانا فضل الرحمن نےکہاکہ ہم نے اختر مینگل کو خوش آمدید کہا ہے، بی این پی کے فیصلہ نے امید کی کرن پیدا کی ہے، بی این پی مینگل کا فیصلہ پی ٹی آئی کی دیگر اتحادی جماعتوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔ حکومت کی دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اب بے باک انداز میں کلمہ حق کہ دینا چاہئے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی وزیراعظم کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ اسکی اپنی مقبولیت بھی منفی میں چلی گئی ہے کارکردگی کی بنیاد پر موجودہ حکمرانوں کی مقبولیت زمین بوس ہوگئی حکمرانوں کو اپنی ناکامی تسلیم کرکے فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔

