100 دن بعد نیویارک کھل گیا
Reading Time: < 1 minuteامریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں 100 دن بعد نرمی کی گئی ہے۔
نیو یارک کے رہائشیوں کو بال تراشنے نائی کے پاس جانے اور باہر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت مل گئی ہے۔ ریستوران اور حجام کی دکانیں کھل گئی ہیں۔
امریکہ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیویارک ہے جہاں 40 ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہوئے۔
امریکہ میں وائرس سے کل ہلاکتیں ایک لاکھ 30 ہزار کے لگ بھگ ہیں جبکہ 21 لاکھ سے زائد متاثرین ہیں۔
امریکہ کی 12 ریاستوں میں اس وقت بھی کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے۔
Array