حج صرف مملکت میں مقیم افراد کریں گے: سعودی عرب
Reading Time: < 1 minute
سعودی عرب کی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج میں محدود تعداد میں عازمین شریک ہوں گے جو مملکت کے مختلف علاقوں میں مقیم ہیں۔
وزارت حج کے مطابق دنیا کے 180 سے زیادہ ملکوں میں پھیلی عالی وبا کے پیش نظر محدود تعداد میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج نے بیان میں ہے کہ ’کورونا وبا کے ماحول، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلنے کے خطرات اور روز بروز دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر طے کیا گیا ہے کہ اس سال حج میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے عازمین کو محدود تعداد میں شریک کیا جائے گا-‘
واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا سے پانچ لاکھ کے لگ بھگ اموات ہوچکی ہیں اور 70 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔
Array