27 میں سے 14 ارکان پارلیمان کورونا سے صحتیاب
پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان قومی اسمبلی کے 14 ارکان کورونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ 13 ارکان کا وائرس ٹیسٹ تاحال مثبت ہے۔
کورونا کا شکار ہونے والے 27 ارکان قومی اسمبلی میں سے شیخ رشید، احسن اقبال، اسامہ قادری، شاہدہ اختر علی، عامر ڈوگر، ظہور حسین قریشی، وجیہہ اکرم، جے پرکاش اور ساجد طوری نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنی صحت یابی سے آگاہ کیا ہے۔
ان کے علاوہ ن لیگ کی طاہرہ اورنگزیب، وزیر مملکت شہریار آفریدی، نزہت پٹھان اور رمیش کمار بھی صحت یاب ہونے والوں میں شامل ہیں۔
شہباز شریف، شاہد خاقان، ایاز صادق، فرخ حبیب، رائے مرتضی علی، راحت امان اللہ، حاجی امتیاز، عثمان تر کئی، عالمگیر خان، امین الحق، حسنین شاہ، مولانا انور اور نیاز جھکڑ کے ٹیسٹ تاحال مثبت ہیں۔

