پاکستان پاکستان24

پاکستان میں اموات چار ہزار سے بڑھ گئیں

جون 27, 2020

پاکستان میں اموات چار ہزار سے بڑھ گئیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 74 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد مرنے والوں کی تعدا 40035 ہو گئی۔

پاکستان میں ایک لاکھ 99 ہزار کے لگ بھگ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 86 ہزار 942 صحت یاب ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے 1656 کا تعلق پنجاب اور 1205 کا سندھ سے تھا۔

خیبر پختونخوا میں اب تک 890، اسلام آباد میں 120 اور بلوچستان میں 113 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے