پاکستان پاکستان24

پاکستان میں مزید 118 ہلاک، کُل اموات 4304

جون 30, 2020

پاکستان میں مزید 118 ہلاک، کُل اموات 4304

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار 304 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 مریض انتقال کر گئے جبکہ دو ہزار 800 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔

پاکستان نے وائرس کے ٹیسٹ کرانے کی تعداد میں 35 فیصد کمی کر دی ہے اور اب روزانہ 20 ہزار کے لگ بھگ کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے یہ تعداد 31 ہزار تک بڑھا دی گئی تھی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ روزانہ ٹیسٹ کی تعداد کو 50 ہزار تک لے جایا جا سکتا ہے۔

ملک میں اس وقت بھی سب سے زیادہ ٹیسٹ صوبہ سندھ میں کرائے جا رہے ہیں۔

کم ٹیسٹ کرائے جانے کے باوجود بھی مثبت کیسز کی شرح میں کمی نہیں آ رہی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے