پاکستان24

پاکستان کی فوج میں پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل

جون 30, 2020

پاکستان کی فوج میں پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل

پاکستان کی فوج کی پہلی خاتون افسر میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق نگار جوہر پاکستان آرمی کی پہلی خاتون افسر ہیں جنھیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔


لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز بھی صرف انہیں حاصل ہوا ہے اس سے قبل اس عہدے پر کوئی خاتون تعینات نہیں ہوئی۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبر پختونخوا میں صوابی کے علاقے پنج پیر سے ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے