پاکستان پاکستان24

پاکستان میں ٹیسٹ کم مگر وائرس بے قابو

جولائی 4, 2020

پاکستان میں ٹیسٹ کم مگر وائرس بے قابو

پاکستان میں کورونا وائرس سے مریضوں کی اموات اور نئے کیسز کی شرح میں کمی نہیں آ سکی تاہم حکام 22 ہزار یومیہ سے زیادہ ٹیسٹ کرانے سے انکاری نظر آتے ہیں۔

گزشتہ روز ملک میں مزید 68 اموات ہوئیں اور 3ہزار387 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ ٹیسٹ کرانے کی تعداد 22 ہزار برقرار رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 11ہزار 469 مریض صحتیاب ہوئے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار50 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3ہزار387 کیسز پازیٹوو آئے۔


نئے کیسز کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار283 تک پہنچ گئی ، سندھ 90 ہزار721 مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ میں 80 ہزار297 خیبرپختونخوا 27 ہزار506 ، اسلام آباد 13292،بلوچستان 10 ہزار717 ، گلگت 1ہزاز536 اورآزاد کشمیرمیں 1 ہزار214 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے 68 اموات کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار619 ہو چکی پنجاب میں 1ہزار844 ، سندھ میں 1ہزار459 اور خیبرپختونخوا میں 1ہزاردواموات ہوچکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 11ہزار469 مریضوں نے کورونا کوشکست دی صحتیاب ہونے والے تعداد 1 لاکھ 25ہزار95 ہوگئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے