عالمی خبریں

امریکہ کی 44 ریاستوں میں وائرس بے قابو

جولائی 11, 2020 < 1 min

امریکہ کی 44 ریاستوں میں وائرس بے قابو

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کی 44 ریاستوں میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور حکام نے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے امریکہ میں یومیہ 65 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات بھی ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برازیل میں کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق براعظم امریکہ کے مختلف ملکوں میں اب تک 62 لاکھ 64 ہزار سے زائد شہریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے جن میں سے دو لاکھ 76 ہزار سے زائد ہلاک ہوئے ہیں۔

براعظم یورپ کے ملکوں میں عالمی وبا نے اب تک 28 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے جن میں سے دو لاکھ دو ہزار سے زائد کی موت ہو چکی جبکہ لاکھوں صحتیاب ہوگئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق برازیل اور امریکہ اس وقت وبا سے متاثر ہونے والے بڑے ملک ہیں جہاں روزانہ نئے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ایک دن میں 45 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران ایک ہزار 200 سے زائد اموات ہوئیں۔

روئٹرز کے مطابق امریکہ میں گزشتہ تین روز سے مسلسل 65 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے