پاکستان24 متفرق خبریں

عاصم باجوہ اپنی صفائی پیش کریں: وزیراطلاعات

اگست 31, 2020 < 1 min

عاصم باجوہ اپنی صفائی پیش کریں: وزیراطلاعات

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو اپنے اثاثوں اور اہلیہ کے اثاثے چھپانے کے الزامات پر خود صفائی پیش کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر ابھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔

شبلی فراز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سی پیک اتھارٹی کے سربراہ کو اثاثوں کے متعلق خبروں کی وضاحت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ”عاصم سلیم باجوہ کے بارے میں جو باتیں ہو رہی ہیں میرے خیال میں وہ درست نہیں۔ سوشل میڈیا کی خبروں پر نہ کوئی استعفیٰ دے گا نہ کسی کو دینا چاہیے۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے