پاکستان24 متفرق خبریں

پی آئی اے: تین ماہ میں 114 ملازمین برطرف

ستمبر 2, 2020 < 1 min

پی آئی اے: تین ماہ میں 114 ملازمین برطرف

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ایک ماہ کے دوران نوکریوں سے نکالے گئے ملازمین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جعلی تعلیمی اسناد، فرائض سے غفلت، املاک کو نقصان پہنچانے، رشوت ستانی، سمگلنگ، منشیات استعمال کے الزامات ثابت ہونے پر 74 اہلکاروں کو جبری طور پر ملازمت سے برخاست کیا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ایئرلائن میں جزا سزا اور احتساب کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور گزشتہ ماہ 74 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا گیا۔

بیان کے مطابق ملازمین پر جعلی تعلیم اسناد رکھنے، فرائض سے غفلت، املاک کو نقصان پہنچانے، رشوت ستانی، سمگلنگ اور منشیات کے استعمال کرنے کے الزامات ثابت ہوئے۔
ایئر لائن نے چار ملازمین کی تنزلی کی جبکہ 11 کو مختلف انضباطی سزائیں بھی دیں۔

اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ 17 ملازمین کو اعلی کاردگی پر تعریفی اسناد،5 کو نقد انعام بھی دیا گیا جبکہ جولائی کے مہینہ میں 26، جون میں 14 ملازمین کو نوکریوں سے نکالا گیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق احتسابی عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ ادارے کو کالی بھیڑون سے پاک کیا جاسکے، اس مقصد کے لئے عرصہ سے التوا کا شکار انکوائریاں اور تحقیقات کو بھی جلد مکمل کیا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے میں فرائض سے غفلت اور جرائم میں ملوث عناصر کی کوئی جگہ نہیں، کارروائی پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کا کلیدی حصہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے