فیس بک نے 650 پاکستانی اکاؤنٹس بند کر دیے
Reading Time: < 1 minuteفیس بک نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 103 پروپیگنڈہ ویب پیجز، 78 گروپس، 453 انفرادی اکاؤنٹس اور 107 انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیے ہیں۔
دنیا میں سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بند کیے گئے یہ اکاؤنٹس اور صفحات ایک منظم ‘نیٹ ورک’ کا حصہ تھے جو مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
فیس بک کے مطابق شکایات ملنے پر ان مشتبہ اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ صفحات اور افراد ’منظم اور غیر مصدقہ رویے‘ کے مرتکب ہوئے ہیں۔
فیس بک نے اپنی اس رپورٹ کو ’منظم و غیر مصدقہ آن لائن رویے‘ کے عنوان سے شائع کیا ہے۔
فیس بک نے کہا ہے کہ یہ صفحات اور اکاؤنٹس نہایت منظم طریقے سے چلائے جا رہے تھے اور عوامی بحث و مباحثے کا رخ موڑنے کی کوشش کرنے میں ملوث پائے گئے۔
Array