متفرق خبریں

”دی ٹو پوپس“ ۔ حیران کن مکالمے والی فلم

ستمبر 6, 2020 2 min

”دی ٹو پوپس“ ۔ حیران کن مکالمے والی فلم

Reading Time: 2 minutes

قیصر جاوید


انسان کے نظریات کا تعلق مذہب، سیاست یا سماج سمیت چاہے زندگی کے کسی بھی شعبہ سے ہو اور وہ نظریات بھلے کتنے ہی جامع اور مستند کیوں نہ ہوں، ایک وقت آتا ہے کہ وہ اپنی وقعت کھو دیتے ہیں۔ یہی تغیر اور تنوع انسانی کی ترقی کا زینہ ہے۔ اس تبدیلی کا سب سے خوبصورت ، مہزب اور پڑھے لکھے والا طریقہ ڈائیلاگ یعنی باہمی تبادلہ خیال ہے۔ ایسی پرمدلل گفتگو جس میں دو متضاد نقطہ نظر رکھنے والے ایک خالص علمی و عقلی بحث کو اپنا واحد ہتھیار بناتے ہیں۔یہ فلم بھی ڈائیلاگ کی اہمیت نہ صرف بتاتی ہے بلکہ اس کا طریقہ و آداب بھی سکھاتی ہے۔

Movie : The Two Popes ( 2019)
IMDb : 7. 6

فلم حیران کن طور پر بہت مزیدار ہے اور قطعی بور نہیں کرتی۔ پوپ جوزف ریٹزنگر 1294 کے بعد وہ پہلے پوپ تھے جنہوں نے 2013 میں بغیر کسی دباو کے استعفی دیا تھا۔
فلم ان کے اور موجودہ پوپ جارج ماریو کے درمیان ایک نظریاتی مکالمہ ہے۔ جوزف آرتھوڈاکس نظریات جبکہ موجودہ پوپ کو لبرل نظریات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ جو عورتوں کے حقوق ‘ہم جنس پرستی’ اسقاط حمل اور خاندانی منصوبہ بندی پر ایک کھلا موقف رکھتے ہیں۔ فلم میں ان تمام موضوعات کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ ڈائیلاگ بہت خوبصورت ہیں اور فلم آپ کو بالکل بور نہیں کرتی۔

آپ دیکھیں گے کہ کیسے ایک ہیڈ پوپ جو ووٹ لے کر منتخب ہوا ہے وہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو خود سے بہتر گردانتا ہے کیونکہ اس کے پاس اس سے بہتر دلیل اور روشن خیالی ہے۔ وہ اپنے تمام تر تعصبات ایک طرف رکھ کر دوسرے کے مکمل متضاد نقطہ نظر کو نہ صرف سنتا ہے بلکہ اپنی ذات کو رکاوٹ بننے سے روکنے کے لیے گریسفلی رستے سے ہٹ جاتا ہے بغیر کسی بیرونی دباو کی موجودگی میں۔

فلم اس س تین آسکرز کے لیے بھی نامزد ہوئی تھی جن میں سے دو بہترین اداکاری کے تھے۔ جوناتھن پرائس نے گیم آف تھرونز میں ہائی سپیرو بننے کے بعد یہاں بھی بہت امپریس کیا ہے اور اینتھنی ہاپکنز تو کبھی مایوس کرتے ہی نہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے