معروف ذاکر ضمیر اختر نقوی چل بسے
Reading Time: < 1 minuteمعروف شیعہ ذاکر ضمیر اختر نقوی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔
کراچی کے آغا خان ہسپتال میں ان کے ذاتی سٹاف نے ضمیر اختر نقوی کی موت کی تصدیق کی ہے۔
ان کے سٹاف نے بتایا ہے کہ علامہ ضمیر اختر نقوی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ نماز جنازہ اور تدفین کا وقت تاحال طے نہیں کیا گیا۔
علامہ ضمیر اختر نقوی 40 سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔مرثیہ نگاری ، شاعری ، اردو ادب سمیت مختلف موضوعات ان کا خاصہ رہے۔
علامہ ضمیر اختر نقوی 1944 میں بھارت کے شہر لکھنوء میں پیدا ہوئے۔
گزشتہ تین برس کے دوران ضمیر نقوی کی ویڈیوز نے پاکستان میں انٹرنیٹ پر پسندیدگی کے ریکارڈز توڑے۔ ان پر بنائی گئی ہلکی پھلکی میمز نے ضمیر نقوی کو عام لوگوں کی پسندیدہ شخصیت بنا دیا تھا۔
Array