متفرق خبریں

حمزہ شہباز جیل میں کورونا کا شکار ہو گئے

ستمبر 13, 2020 < 1 min

حمزہ شہباز جیل میں کورونا کا شکار ہو گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف حمزہ شہباز جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

اتوار کی صبح پارٹی کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ”میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔“

 

مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لکھا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے