پاکستان پاکستان24

موٹر وے ریپ کیس کا ایک ملزم پیش، جرم سے انکار

ستمبر 13, 2020 < 1 min

موٹر وے ریپ کیس کا ایک ملزم پیش، جرم سے انکار

Reading Time: < 1 minute

لاہور موٹروے زیادتی کیس میں ایک ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس سٹیشن میں پیش ہو کر صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

ملزم کے اہلخانہ نے لاہور میں مقامی میڈیا کو بتایا کہ وقار الحسن کا ریپ واقعہ سے تعلق نہیں، اور ان کا نام غلط طور پر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پولیس حکام سے کہا کہ ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے اور اس کا درست تجزیہ کرکے خبر نشر کی جائے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ جس فون نمبر کا ذکر اس کیس میں کیا جا رہا ہے کہ وہ اس کے سالے عباس کا ہے۔

ملزم کے مطابق اس کے سالے عباس اور کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی دوستی ہے۔

اتوار کی صبح پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ایک ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے تاہم ریپ کا جرم قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم عابد ملہی کی گزشتہ روز ڈی این اے میچ ہونے کے بعد شناخت ہوئی تھی۔
مرکزی ملزم عابد ملہی کے موبائل ڈیٹا سے ملزم وقار الحسن کو ٹریس کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز پولیس نے ملزم وقار الحسن کی گرفتاری کے لیے شیخوپورہ کے گاؤں قلعہ ستار شاہ میں چھاپہ بھی ماراتھا۔
کیس میں ملوث مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال فرار ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے