”ڈیل کرانے والے“ اینکرز کو عدالتی نوٹس
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے پر ٹی وی چینلز کے اینکرز کو جاری کیے گئے توہین عدالت کے نوٹس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینکر پرسنز ، چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کے کیس میں کل طلب کیا ہے۔
مقدمے کی سماعت آٹھ ماہ بعد ہو رہی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام کے اینکر محمد عبدالمالک اور ان کے مہمان اینکرز حامد میر اور کاشف عباسی کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ بول نیوز کے سمیع ابراہیم اور پیمرا کے چیئرمین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

