پاکستان24

لڑاکا طیاروں کی موٹر وے پر مشقیں

اکتوبر 7, 2020

لڑاکا طیاروں کی موٹر وے پر مشقیں

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے لاہور، اسلام آباد موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق کی۔

بدھ کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاک فضائیہ میں باقاعدگی سے موٹروے لینڈنگ کی مشقیں پاک فضائیہ کی حربی تیاریوں کے سلسلے کا حصہ ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنا پر قابل قدر ہے اور قوم کے لیےسرمایہء افتخار ہے۔ ستائیس فروری کو دشمن کو بھرپور جواب دینے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے پر پاک فضائیہ کے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

موٹروے پر لینڈنگ کے بعد اپنے ایئر بیسز واپسی سے پہلے ان جہازوں کی ریفیولنگ بھی کی گئی۔فضائیہ میں باقاعدگی سے موٹروے لینڈنگ کی مشقیں پاک فضائیہ کی حربی تیاریوں کے سلسلے کا حصہ ہیں اس مشق کا بنیادی مقصد جنگی حالات میں ملک کی وسیع و عریض سڑکوں کے جال کو بطور رن وے استعمال کرتے ہوئے حربی کارروائیاں جاری رکھنا ہے۔

ترجمان کے مطابق ائیر وائس مارشل ظفر اسلم نے مختلف اداروں بالخصوص نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا جنہوں نے ان مشقوں کے انعقاد کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے