برازیل میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ ہلاک، انڈیا میں 70 ہزار متاثر
Reading Time: < 1 minuteبراعظم جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں عالمی وبا کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ انڈیا میں کورونا کی وبا بے قابو نظر آتی ہے۔
اتوار کو انڈیا میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے بھی بڑھ گئی۔
انڈین میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 75 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق انڈیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 70 لاکھ 53 ہزار 806 ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 8 ہزار 334 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Array