پاکستان24 عالمی خبریں

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں دھاندلی ممکن ہے؟

نومبر 6, 2020 < 1 min

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں دھاندلی ممکن ہے؟

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ مکمل ہونے کے تین دن بعد بھی حتمی نتائج سامنے نہیں آ سکے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 50 میں سے 44 ریاستوں کے نتائج میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن آگے ہیں جبکہ ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ ان کے کافی پیچھے ہیں۔

اس وقت چھ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ریاست فلوریڈا، جورجیا، نیوڈا اور نارتھ کیرولینا کے نتائج کا سب کو انتظار ہے مگر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے دن اپنی فتح کا اعلان کرنے کے بعد اب مسلسل انتخابی عمل اور ووٹوں کی گنتی کو متنازع بنانے کے بیانات دے رہے ہیں۔

تازہ ترین تقریر میں انہوں نے کہا ہے کہ ریاست فلاڈلفیا اور ڈیٹروئٹ میں انتخابی عمل مشکوک بلکہ فراڈ ہے۔ ان کے بقول سب جانتے ہیں کہ ان ریاستوں میں نظام کرپٹ ہے۔

ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کے مطابق وہ جیت چکے ہیں مگر حتمی نتائج اور آخری ووٹ کی گنتی تک اپنی فتح کا اعلان نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے چار ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جبکہ سڑکوں پر مظاہرین نعرے لگا رہے ہیں کہ ان کے ووٹ کو گنا جائے۔

قانونی ماہرین کے مطابق ووٹوں کی گنتی کو روکا جا سکتا ہے مگر پورے انتخابی عمل پر سوال اٹھانا مشکل ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کو صرف پوسٹل بیلٹ پر اعتراض ہے اور وہ بھی ان ووٹوں پر جو ڈاک کے ذریعے تاخیر سے موصول ہوئے تو وہ عدالت میں پورے الیکٹورل پراسیس کو غلط یا دھاندلی زدہ کیسے ثابت کر سکتے ہیں۔

امریکہ کے قانونی ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے لیے عدالتوں میں مشکلات کھڑی ہوں گی اور ان کی جیت سپریم کورٹ کے فیصلے سے ممکن نظر نہیں آتی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے