متفرق خبریں

پاکستان میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

نومبر 17, 2020 < 1 min

پاکستان میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں ایک روزکے دوران کورونا سے 33 اموات ہوئیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 17 رپورٹ ہوئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار50 پازیٹیوکیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ایکٹیوکیسز کی تعداد 29 ہزار سےزائد ہوگئی، اسپتالوں میں 1ہزار688 مریض زیرعلاج ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اعداد وشمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد7ہزار193تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں17 ،آزاد کشمیر5،خیبرپختونخوا اورسندھ میں چارچارجبکہ اسلام آباد میں تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔

گزشتہ ایک روزمیں29 ہزار378 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2ہزار50 پازیٹیورپورٹ ہوئے۔

سندھ 1لاکھ 56 ہزار528 کے ساتھ سرفہرست،پنجاب1لاکھ11 ہزار47 ،اسلام آباد 24 ہزار444 اوربلوچستان میں 16 ہزار449 متاثرہوچکے ہیں ، اسوقت ملک میں 1ہزار688اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 218 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے