پاکستان24 عالمی خبریں

ہزاروں انڈین کسانوں کا دہلی مارچ پانچویں روز بھی جاری

نومبر 30, 2020

ہزاروں انڈین کسانوں کا دہلی مارچ پانچویں روز بھی جاری

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کی جانب پنجاب، ہر یانہ، اتر پردیش اور مدھ پردیش کے کسانوں کا مارچ پانچویں روز بھی جاری ہے۔

کسانوں نے دارالحکومت کی سرحد پر روکے جانے اور پولیس سے جھڑپوں کے بعد سے دھرنا دیا ہے۔

پنجاب کے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں مشہور سکھ گلوکاروں نے ترانے لکھے اور گائے ہیں جن میں ”پیچا پے گیا سنٹر نسل“ اس وقت ہر طرف گونج رہا ہے۔

کسانوں کی اس تحریک کا پانچواں روز ہے جس کے تحت انھوں نے ستمبر میں مرکزی حکومت کے متعارف کروائے جانے والے زرعی قانون کی مخالفت میں ’دہلی چلو‘ نعرے کے ساتھ دارالحکومت کا رُخ کیا۔

وہ مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آئندہ کئی روز کا راشن ساتھ لائے ہیں اور اس وقت تک اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک مطالبات پورے نہیں ہو جاتے۔

حکومت کی جانب سے انھیں دلی میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے اور حکومت کا کہنا ہے کہ زراعت کا نیا قانون ان کی بھلائی کے لیے بنایا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے