پاکستان24 متفرق خبریں

نواز شریف کو ہائیکورٹ نے اشتہاری قرار دے دیا

دسمبر 2, 2020 < 1 min

نواز شریف کو ہائیکورٹ نے اشتہاری قرار دے دیا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے پر مفرور قرار دے دیا ہے۔

بدھ کو عدالت میں ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے ان افسران نے بیان ریکارڈ کرائے جنہوں نے لندن میں نواز شریف کو عدالتی سمن پہنچانے کے لیے سفر کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس کیسز کی سزاؤں پر نواز شریف کی جانب سے کی گئی اپیلوں پر سماعت دو رکنی بینچ نے کی تھی۔

سماعت کے دوران دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ مبشر جان کا بیان قلمبند کیا گیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اس عدالت سے جاری کیے گئے نواز شریف کے اشتہارات موصول کیے، جو دفترخارجہ سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھیجے‘۔

عدالت نے نواز شریف کی اپیل کی آئندہ سماعت مریم نواز کی اپیل کے ساتھ مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی اپیل پر آئندہ سماعت 9 دسمبر کو کریں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے