متفرق خبریں

مشہور ہالی وڈ اداکارہ کی جنس بدل گئی

دسمبر 2, 2020 < 1 min

مشہور ہالی وڈ اداکارہ کی جنس بدل گئی

Reading Time: < 1 minute

ہالی وڈ کی کینیڈا سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ ایلن پیج نے خود کو مخنث یا ٹرانسجینڈر  قرار دیا ہے۔

ایلن پیج نے ایک خط میں اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے تفصیل بتائی ہے۔

ایلن 2008 میں اپنی فلم Juno کے لیے بہترین اداکارہ کی آسکر نامزدگی بھی حاصل کر چکی ہیں۔ ایلن نے 2014 میں خود کو "گے / لیزبین ” قرار دیا تھا اور سنہ 2018 میں ڈانسر ایما پورٹنر سے شادی کی۔

ایلن کا نیا نام Elliot ہے اور اب ان کے لیے خاتون کے بجائے مرد کا صیغہ یعنی She کی بجائے He استعمال ہو گا۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس حوالے سے بحث کر رہے ہیں۔ اور سوال پوچھا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی جنس کے بارے میں جھوٹ کیوں بولا؟

دوسری جانب بہت سے ہالی وڈ سٹارز ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے