متفرق خبریں

’پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ارکان اسمبلی 31 دسمبر تک استعفے جمع کرا دیں‘

دسمبر 8, 2020 2 min

’پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ارکان اسمبلی 31 دسمبر تک استعفے جمع کرا دیں‘

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی 31 دسمبر تک اپنے استعفے قیادت کے پاس جمع کرا دیں گے۔

منگل کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ استعفوں کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان ہونا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے درمیان کھڑے ہو کر پی ڈی ایم کے صدر نے کہا کہ لاہور جلسے میں حکومت نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ملتان سے بھی زیادہ برا حشر ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کرسی کی چولیں ہل چکی ہیں، اب ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا تمام سربراہان نے اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ شریک ہوئے۔ آصف ذرداری، اختر مینگل اور نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ سب نے عزم کے ساتھ اعلان کیا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں کی جلسہ ہوگا۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ ‘آج جعلی وزیراعظم نے کچھ ایسی باتیں کیں جیسے وہ نشے میں ہوں۔ اب وہ ہم سے ڈائیلاگ نہیں بلکہ این آر او مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 31 دسمبر تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے استعفے پارلیمانی رہنماؤں جمع کرا دیں گے اور بدھ کو کل سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں پہیہ جام ہڑتال، ریلیوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا نمائندوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ ‘مولانا نے جو بات کر دی ہم سب کی وہی بات ہے۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے