پاکستان24

وزیراعظم کے کتوں کے سوال پر بلاول کا وزرا سے متعلق جواب

دسمبر 15, 2020

وزیراعظم کے کتوں کے سوال پر بلاول کا وزرا سے متعلق جواب

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  اسمبلیوں سے استعفے ایٹم بم ہیں جن کے استعمال کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے رہنما مل کر کریں گے۔

منگل کو لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک چلانے کی اہل نہیں، وزیر اعظم کو کرسی تو چھوڑنا پڑے گی۔

لاہور جلسے میں ان کے ’ڈائیلاگ کا وقت گزر چکا‘ کا حوالہ دے کر سوال پوچھا گیا کہ سیاست میں گفتگو تو چلتی رہتی انہے، تو بلاول نے جواب دیا  ’ڈائیلاگ کہاں ہو سکتا ہے جب وزیر اعظم کٹھ پتلی ہے، سپیکر کٹھ پتلی ہے اور وزیراعلیٰ بھی کٹھ پتلی ہے۔‘

ایک صحافی نے سوال کیا کہ بلاول صاحب آپ جلسہ کر رہے تھے ادھر وزیرِ اعظم اپنے کتوں کے ساتھ کھیل رہے تھے آپ کہتے ہیں حکومت دباؤ میں ہے۔

بلاول نے جواب میں کہا کہ دیکھیں میں نے پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے وزرا کا نام عزت سے لیا کریں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے