پاکستان24

ایک دن میں 105 پاکستانی کورونا سے ہلاک، مجموعی ہلاکتیں 9 ہزار

دسمبر 16, 2020

ایک دن میں 105 پاکستانی کورونا سے ہلاک، مجموعی ہلاکتیں 9 ہزار

پاکستان میں کورنا وائرس سے ایک دن میں 105 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، سندھ میں 55 جبکہ پنجاب میں 26 افراد کی موت ہوئی۔ ملک میں 2ہزار 731 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

چار بڑے شہروں ملتان، لاہور، پشاوراور اسلام آباد میں تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

کورنا کی دوسری لہر  میں مرنے والے افراد کی تعداد ملا کر پاکستان میں کل ہلاکتیں 9ہزار سے بڑھ گئیں۔

ملتان میں 48فیصد وینٹیلیٹر پر مریض موجود ہیں، اسلام آباد 46 پشاور 26 اور لاہور میں 34فیصد وینٹیلیٹر پر متاثرہ افراد موجود ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے ،جن میں سے 2ہزار 731افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی، مجموعی تعداد 4 لاکھ 45ہزار 977ہوگئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے