پاکستان فلم انڈسٹری کی ”ہیر“ رخصت ہو گئیں
پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف ہیروئن فردوس بیگم انتقال کرگئیں۔ انہیں برین ہیمبرج ہونے پر پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا تھا۔
فردوس بیگم کی عمر80 برس تھی۔ انہوںنے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔
فردوس بیگم نے فنی سفر 1963ء میں فلم فانوس سے کیا۔ کیرئیر کی شروعات کی فلمیں خاندان، ملنگ، لائی لگ اور عورت بھی فلاپ رہیں۔
1965ء میں ریلیز ہونے والی ملنگی کامیاب ہوئی اور فردوس سٹار بن گئیں۔ فلم سٹار اکمل کے ساتھ جوڑی ہٹ ہوئی۔
1970ء میں فلم ہیر رانجھا نے فردوس کو سپر سٹار بنا دیا۔ ہیر رانجھا میں فردوس کی اداکاری، ڈائیلاگ ڈلیوری اور رقص کو بہت سراہا گیا۔
فردوس کی جوڑی اکمل ، سدھیر، یوسف خان اور اعجاز درانی کے ساتھ مقبول رہی۔ فردوس بیگم نے 1976ء میں فلم انڈسٹری کو خیر باد کہا لیکن پھر 1984ء میں دوبارہ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔
لاہور: فردوس نے اپنے فنی سفر کے دوران 170 فلموں میں کام کیا۔ فردوس نے اردو، پنجابی اور پشتو زبان کی فلموں
یں کام کیا۔ فردوس بیگم کو تین بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا

