پاکستان24

انڈیا کا نیا ریکارڈ، پوری ٹیم 36 رنز پر آؤٹ

دسمبر 19, 2020

انڈیا کا نیا ریکارڈ، پوری ٹیم 36 رنز پر آؤٹ

آسٹریلیا کے دورے میں پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انڈیا کی پوری ٹیم 36 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ یہ انڈین کرکٹ کی تاریخ کا کم ترین سکور ہے۔

لاکھوں انڈین کرکٹ مداحوں نے سوشل میڈیا پر طنزیہ میمز بنا کر اپنی ٹیم کا تماشا لگا دیا ہے۔

کپتان وراٹ کوہلی نے چار رنز سکور کیے۔

ایڈیلیڈ کے میدان میں پہلی اننگز کے دوران انڈیا نے 244 رنز سکور کیے تھے اور آسٹریلیا کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 191 پر آؤٹ کر کے 53 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔

اس سے قبل انڈیا کا ٹیسٹ کی ایک اننگز میں کم ترین سکور 42 تھا جو 1974 میں انگلینڈ کے خلاف تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے