وبا بے قابو، ہالینڈ کی برطانوی مسافر پروازوں پر پابندی
برطانیہ میں کورونا وائرس کی عالمی وبا ایک بار پھر بے قابو ہو گئی ہے اور کئی ملکوں نے برطانوی مسافروں کو لینے سے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے جبکہ ہالینڈ نے برطانیہ سے آنے والی مسافر پروازوں پر یکم جنوری تک پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈچ حکام نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ میں کورونا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگلے اقدامات اسی کے مطابق کریں گے۔
ادھر برطانوی وزیراعظم نے کرسمس کے موقع پر وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

