اسلام آباد، راولپنڈی سمیت چار اضلاع میں دو دن بجلی بند رہے گی
بجلی کی ترسیل کرنے والی قومی کمپنی نے کہا ہے کہ 18 اور 19 جنوری کو آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
اتور کو ایک اعلامیے میں این ٹی ڈی سی نے بتایا ہے کہ راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں بجلی کی بندش سالانہ مینٹیننس کے تحت ہوگی۔
این ٹی ڈی سی کے مطابق روات 500کے وی گرڈ اسٹیشن کی 132کے وی ٹرانسمشن لائینز پر کام ہو گا۔ 2روز کے لیے بجلی بندش صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی ۔
این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ چکوال، چکری، روات، اڈیالہ، گوجر خان میں سالانہ مینٹیننس کے لئے بجلی بند رہے گی۔
تلہ گنگ،دندہ شاہ بلاول،لکڑمار،جھنڈ کے علاقے بجلی سے محروم رہیں گے جبکہ دینہ اور گردونواح کے فیڈرز پر بھی مکمل بندش ہو گی۔
این ٹی ڈی سی کے مطابق روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کی مینٹیننس بجلی کہ بہتر فراہمی جاری رکھنے کیلئے کی جائے گی۔

