پاکستان24

نئے امریکی صدر کے پہلے دن 15 حکم نامے، کیا دنیا بدل رہی ہے؟

جنوری 21, 2021

نئے امریکی صدر کے پہلے دن 15 حکم نامے، کیا دنیا بدل رہی ہے؟

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے دورِ صدارت کا آغاز مسلمانوں پر متنازع سفری پابندیوں کے خاتمے، پیرس ماحولیاتی معاہدے کی بحالی اور تمام وفاقی املاک میں لازمی ماسک پہننے کے بل پر دستخط کرنے سمیت کئی صدارتی حکم ناموں سے کیا ہے۔

نئے امریکی صدر نے پہلے ہی دن 15 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستحظ کیے۔

جو بائیڈن کے زیادہ تر حکم نامے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کو ختم کرنے سے متعلق ہیں۔

خیال رہے کہ ہر آنے والا امریکی صدر اسی طرح شروع کے دنوں میں بہت سارے حکم نامے جاری کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایسا ہی کیا تھا تاہم ان کے کئی حکم ناموں کو بعد میں عدالت میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔
بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈرز میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روکنا، وفاقی حکومت میں اقلیتی گروہوں کے لیے تنوع اور مساوات بڑھانے کی کوششیں، عالمی ادارہ صحت میں امریکہ کو شامل رکھنا، ماحولیات کے تحفظ کو بڑھانا، کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو مستحکم کرنا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے