پاکستان24

پاکستان ورلڈ بینک سے 12 ارب ڈالر قرضہ ملنے کے لیے پُر امید

جنوری 26, 2021

پاکستان ورلڈ بینک سے 12 ارب ڈالر قرضہ ملنے کے لیے پُر امید

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے توقع ظاہر کی ہے کہ ورلڈ بینک اگلے پانچ برس کے لیے 12 ارب ڈالر کا قرض دینے پر آمادہ ہو جائے گا۔

وزیر برائے معاشی امور مخدوم خسرو بختیار اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنہسائن نے ملاقات میں پاکستان کے پانچ سال کے معاشی و ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی ہے۔

وزارت معاشی امور سے جاری کیے گئے بیان میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ورلڈ بینک نے اگلے پانچ برسوں کے لیے پاکستان کو قرض دینے سے متعلق معاملات پر گفتگو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے