اسلام آباد کلب میں ناشتہ: جنرل باجوہ سے ملاقات پر لیگی رہنما کی وضاحت
پاکستان میں جنگ گروپ کے مشہور صحافی صالح ظافر کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اسلام آباد کلب میں ناشتے کی خبر کے بعد ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ان کی اہل خانہ کے ہمراہ سپہ سالار سے ملاقات ہوئی۔
محمد زبیر نے کہا ہے کہ وہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ اتوار کو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اسلام آباد کلب میں تھے جہاں ان کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ خبریں درست نہیں کہ کسی نے ان کو آرمی چیف سے ملاقات سے روکا بلکہ ان سے ہلکی پھلکی دوستانہ گفتگو ہوئی جو دس بارہ منٹ جاری رہی۔
محمد زبیر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔

