بلوچستان میں قومی شاہراہ پر حادثہ، 14 ہلاک
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سڑک حادثے میں 14 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر حادثے میں مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے دس افراد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ پیر کو رات گئے حب سے 120 کلومیٹر دور اوتھل کے علاقے ویارا فارم کے مقام پر پیش آیا۔
قبل ازیں لیویز حکام نے بتایا تھا کہ کراچی جانے والی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
اسی شاہراہ پر دو ہفتے قبل کو بیلہ کے قریب مسافر بس لیویز چیک پوسٹ سے ٹکراگئی تھی جس میں دو لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔

