گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر اسماعیل کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف پشتون قوم پرست ایکٹیوسٹ گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر اسماعیل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد محکمہ انسداد دہشت گردی نے ان کو حراست میں لیا ہے۔
منگل کو پروفیسر اسماعیل کی ضمانت میں توسیع کی درخواست اے ٹی سی جج فضل ستار نے خارج کی۔
درخواست ضمانت خارج ہونے پر عدالت نے پروفیسر اسماعیل کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔
پاکستان میں حکام کے مطابق پروفیسر اسماعیل پر فارن فنڈنگ سے دہشت گردوں کی مدد کا الزام ہے۔

