پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں دس کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی: حکومت

فروری 3, 2021 < 1 min

پاکستان میں دس کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی: حکومت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں طبی شعبے سے منسلک افراد کو ویکسین لگانے کی مہم کا افتتاح کیا گیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے بعد معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں سے دس کروڑ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

’یہ اچھی، مناسب اور مفید ویکسین ہے۔ اور جن ہیلتھ ورکرز اور لوگوں کو لگائی جا رہی ہے ان کو کورونا سے تحفظ ملے گا۔‘
وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسین مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے میں فرروی کے دوران تمام ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگا دی جائے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے منگل کو اسلام آباد میں کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ویکسین دینے کی مہم کا باضابطہ طور پر آغاز کیا تھا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کو کورونا کی پانچ لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ کی فراہمی پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں ویکسین ہیلتھ ورکرز اور پھر بزرگ شہریوں کو دی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویکسین صوبوں میں مساویانہ طور پر تقسیم کی جائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے